User:Rafaqat Ali raja

From Wikimedia Commons, the free media repository
Jump to navigation Jump to search

== سماہنی آزاد کشمیر کا گاؤں درھال گگاں آزاد کشمیر  ==

ویلی سماہنی آزاد کشمیر کی خوبصورت ویلی میں شمار ہوتی ہے ۔

یہاں کہ  گنے جنگلات ،سر سبز درخت اور پہاڑوں کے دامن میں واقع  اس کے مختلف گاؤں اس کی خوبصورتی کو  چار چاند لگا دیتے ہیں

وادی سماہنی میں مشہور مقامات موجود ہیں

جو سیاحوں کا رجحان اس طرف گامزن کرتے ہیں

وادی سماہنی کے گاؤں درھال گگاں کی بات کریں تو یہ گاؤں وادی سماہنی کا سب سے مشہور گاؤں کہلاتا ہے

یہ گاؤں پہاڑوں کے دامن میں واقع ہے ۔

ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی آزاد کشمیر کا گاؤں درھال گگاں   کے لوگ زیادہ تر راجگان برادری سے تعلق رکھتے ہیں

اور یہ راجپوتوں کا گھر کہلاتا ہے ۔

یہاں کہ لوگ انتہائی نفیس اور مہمان نواز ہیں ۔

زیادہ تر لوگ  بیرون ملک  مثلآ ''''''برطانیہ'''، ہانگ گانگ ''' دوبئی ،سعودی عرب  وغیرہ ملکوں میں مقیم ہیں ۔

یہاں کی پہاڑی چوٹیاں سیاحوں  کے لیے مسرت کا باعث بنتی ہیں ۔

سطح بلندی کی وجہ سے پہاڑوں سے جمعوں کشمیر کی خوبصورت برف میں ڈھکی پہاڑیاں نظر آتی ہیں

اور دلکش مناظر پیش کرتی ہیں ۔

درھال گگاں کا رقبہ وسیع ہے اور  درھال مختلف جز میں تقسیم ہے ۔

درھال  کے جز  علاقوں میں '''درھال نہاڑی ،''' '''درھال بڈھار ،''' درھال  ڈماٹ  ، درھال چواہ پہلیاں شامل ہیں

درھال گگاں  گاؤں جو تقریباً '''200''' گھروں پر مشتمل ہے ۔

زرخیز زمین کے لحاظ سے اعلی ہے ۔

یہاں ہر سال گندم اور مکئی ایک خاص مقدار میں ہوتی ہے ۔

درھال کے زمیندار لوگوں کا پیشہ کاشتکاری ہے ۔

یہ محنت کش لوگ ہیں اور  سال کا اناج اپنی کھیتیوں سے حاصل کرتے ہیں ۔

تعلیمی لحاظ سے بات کی جائے تو درھال گگاں میں دو پرائیوٹ سکول ہیں  جو کہ مڈل تک بچوں کو تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں

'''درھال گگاں  گاؤں میں ایک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول''' ہے جس کے رزلٹ پچھلے دو سال سے بہتر آ رہے ہیں

اور یہاں پر تعلیمی معیار بہتر کیا جا رہا ہے


گورنمنٹ بوائز مڈل سکول  درھال خاص میں واقع ہے جس میں تعداد قدرے کم ہے

لوگ اپنے بچوں کو پرائیوٹ سکولز داخل کراتے ہیں ۔

'''درھال گگاں کا سکول گورنمنٹ بوائز سکول درھال گگاں''' جو کہ کھنہ  کے مقام پر واقع ہے

اس سکول میں تعلیمی معیار بہت بلند ہے

اور ہر سال اس گورنمنٹ سکول کا رزلٹ '''100''' فیصد آتا ہے

یہ سکول ویلی سماہنی کے پرائیوٹ سکولز کا مقابلہ کر رہا ہے ۔

درھال گگاں گاؤں میں لڑکوں کی نسبت لڑکیاں تعلیمی میدان میں آگے ہیں ۔

درھال میں  ہر شعبہ سے منسلک ماسٹر ڈگری لوگ موجود ہیں

جس میں مندرجہ ذیل شعبے سے وابستگی ہے 

علم کیمیا   ، میڈیکل ,  انجینرنگ  اور کامرس قابل ذکر ہیں

لیکن بدقسمتی سے ایک دو کہ علاؤہ کسی کے پاس سرکاری نوکری نہیں ہے

[[صارف:Rafaqat Ali raja|Rafaqat Ali raja]] ([[تبادلۂ خیال صارف:Rafaqat Ali raja|تبادلۂ خیال]] • [[خاص:شراکتیں/Rafaqat Ali raja|شراکتیں]]) 23:18، 6 ستمبر 2022ء ([[UTC|م ع و]])